غزہ سے سیکڑوں فلسطینیوں کے انڈونیشیا اور ملائیشیا بھیجے جانے کا انکشاف

غزہ (آئی این پی )غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی مشکوک اور پراسرار بے دخلی کا سلسلہ جاری ہے۔ عرب میڈیا اور فلسطینی ذرائع کے مطابق، جنوبی افریقہ کے بعد فلسطینی شہریوں کو  اب انڈونیشیا اور ملائیشیا بھیجے جا نے کا انکشاف ہوا ہے ۔یہ کارروائی ایک اسٹونیا میں رجسٹرڈ کمپنی کے ذریعے کی جا رہی ہے جس کے مالک اسرائیل اور اسٹونیا کی دوہری شہریت رکھنے والے تومر یانار لنڈ نامی شخص ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ کمپنی نے 350 فلسطینیوں کو تین الگ الگ پروازوں کے ذریعے منتقل کیا، جو اسرائیل کے ایلات ایئرپورٹ سے روانہ ہوئیں۔ان افراد کو پہلے مخصوص مقامات پر جمع کیا گیا اور پھر کرم ابو سالم کراسنگ پوائنٹ کے ذریعے اسرائیل کے زیر کنٹرول علاقے میں لے جایا گیا، جہاں ابتدائی سیکیورٹی چیک کے بعد انہیں رامون ایئرپورٹ پر روانہ کیا گیا۔پروازوں کی تفصیلات اکثر صرف 24 گھنٹے قبل فراہم کی گئیں۔کمپنی نے ہر شخص سے تقریبا 1400 سے 2700 ڈالر کرایہ وصول کیے،