اعداد و شمار کو صاف دکھانے کیلئے پانی کے چھڑکا وسے "ڈیٹا دھونے" کی مہم شروع
آلودگی مانیٹرنگ سٹیشن پر کارپوریشن کے درجنوں ٹینکرز دن رات پانی کا چھڑکا کر رہے ہیں
نئی دہلی(آئی این پی )مودی حکومت کا دہلی کی فضائی آلودگی پر جعلی کنٹرول پلان سامنے آ گیا، مودی حکومت نے دہلی میں اصل آلودگی کم کرنے کے بجائے اعداد و شمار کو صاف دکھانے کیلئے پانی کے چھڑکا سے "ڈیٹا دھونے" کی مہم شروع کر دی۔بھارتی جریدے دی انڈین ایکسپریس کی تہلکہ خیز رپورٹ کے مطابق دہلی کے آنند وہار آلودگی مانیٹرنگ سٹیشن پر میونسپل کارپوریشن کے درجنوں ٹینکرز دن رات پانی کا چھڑکا کر رہے ہیں تاکہ سینسرز کے اردگرد کی فضا صاف دکھائی دے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مانیٹرنگ سٹیشن کا صرف 30 میٹر رقبہ ہی مسلسل گیلا رکھا جا رہا ہے تاکہ حقیقی آلودگی کی شرح چھپائی جا سکے۔عام آدمی پارٹی دہلی کے صدر سوربھ بھردواج نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مودی حکومت کی آلودگی کنٹرول نہیں بلکہ ڈیٹا مینجمنٹ کی مثال ہے، بی جے پی حکومت ہر معاملے میں دھوکہ دہی کرتی ہے، اب وہ آلودگی نہیں بلکہ اعداد و شمار کو دھو رہی ہے