جمع کئے گئے کچرے کو ماحولیاتی اصولوں کے مطابق محفوظ طریقے سے تلف کیا جا رہا ہے
وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری کے ہدایت پر سمندری آلودگی کے خاتمے اور ماحول دوست بندرگاہوں کے لیے اقدامات جاری
کراچی (آن لائن) کراچی پورٹ پر "صاف بندرگاہ، محفوظ سمندر" مہم کے تحت صفائی کے عمل کو تیز کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری کی ہدایت پر سمندری آلودگی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں، جن میں بندرگاہ سے دو ہفتوں میں 58 ہزار کلوگرام کچرا سمندر سے صاف کرنا شامل ہے۔وزیر نے کہا کہ سمندری حیات اور ماحول دوست بندرگاہوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے جائیں گے۔ صفائی کے آپریشن میں 487 اہلکار اور 159 کشتیوں نے حصہ لیا، جبکہ جمع کیے گئے کچرے کو ماحولیاتی اصولوں کے مطابق محفوظ طریقے سے تلف کیا جا رہا ہے۔