عدلیہ میں بھرتی کیلئے کوٹہ مقرر کرنا میرٹ پر سمجھوتہ ہوگا:لاہور ہائیکورٹ

ہائی کورٹ نے اقلیتی کمیونٹی سے ججز لینے کیلئے  پانچ فیصد کوٹے کی درخواست مسترد کردی‘ ججوں کی تقرری میں میرٹ سب کے لئے برابر ہے:چیف جسٹس
آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت جوڈیشل کمیشن تقرری کا  مجاز ادارہ ہے: نصیب مسیح کی درخواست پر 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا
 لاہور(آن لائن) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  عالیہ نیلم نے نصیب مسیح کی درخواست پر 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیاہے جس میں چیف جسٹس  نے اقلیتی کمیونٹی سے ججز لینے کے لیے پانچ فیصد کوٹے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ ججوں کی تقرری میں میرٹ سب کے لیے برابر ہے۔ آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت جوڈیشل کمیشن تقرری کا مجاز ادارہ ہے، عدلیہ میں ججز بھرتی کے لیے کوٹہ مقرر کرنا میرٹ پر سمجھوتہ ہوگا۔آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت جوڈیشل کمیشن تقرری کا  مجاز ادارہ ہے، عدلیہ میں ججز بھرتی کے لیے کوٹہ مقرر کرنا میرٹ پر  سمجھوتہ ہوگا۔