میرٹ اور پروفیشنل ازم پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں:شعیب خرم

لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب شہزادہ سلطان کی ہدایت پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب شعیب خرم جانباز کی زیر صدارت تمام ڈی ایس پیز انویسٹی گیشن کے ساتھ زیرِ تفتیش مقدمات کی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبہ بھر میں زیرِ تفتیش کیسز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ تمام مقدمات کو جلد از جلد میرٹ کی بنیاد پر یکسو کیا جائیڈی آئی جی انویسٹی گیشن شعیب خرم جانباز نے تفتیشی معیار کو مزید بہتر بنانے اور عوامی شکایات کے فوری ازالے پر خصوصی زور دیاانہوں نے کہا کہ زیر التواء￿  مقدمات کی بروقت یکسوئی پولیس کارکردگی کا بنیادی پیمانہ ہے، جبکہ تفتیشی نظام میں شفافیت، میرٹ اور پروفیشنل ازم پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے واضح کیا کہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ملزمان کو قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے مؤثر اور مربوط حکمت عملی اپنائی جائے۔ اجلاس میں تمام افسران کو ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی تاکید کی گئی۔