میرٹ پر سمجھوتہ کسی صورت برداشت نہیں :جی سید ذیشان رضا

 ناقص تفتیش پر تفتیشی افسران کی موقع پر ہی سرزنش اور شوکاز نوٹس جاری
 لاہور(کرائم رپورٹر)وزیر اعلٰی پنجاب ویڑن کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے تھانہ شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاکھلی کچہری میں ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثار سمیت ڈی ایس پی انویسٹی گیشنزنے شرکت کی کھلی کچہری میں انچارج انویسٹی گیشنز، تفتیشی افسران اور شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو آگاہ کیاڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے شہریوں  کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے  ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ناقص تفتیش پر تفتیشی افسران کی موقع پر ہی سرزنش اور شوکاز نوٹس جاری کییڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق  میرٹ پر سمجھوتہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گاڈی آئی جی سید ذیشان رضا کی تفتیشی افسران کو میرٹ پر مقدمات کی یکسوئی کے لئے سختی سے ہدایات کی  مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے عوام الناس کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائیگاشہریوں کے جان و مال کا تحفظ انویسٹی گیشن پولیس کی اولین ترجیح ہیکھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کی فضا کو برقرار رکھنا ہیشہریوں کو فوری اور بروقت انصاف کی فراہمی سے ہی امن وامان کا قیام ممکن ہیافسران آنے والے شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،