سعودی عرب نے مزید ایک ارب ڈالر پاکستان بھجوا دیئے

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لئے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی منتقلی مکمل ہوگئی:سٹیٹ بینک
 کراچی (یواین پی) سعودی عرب نے مشکل وقت میں مدد کرتے ہوئے مزید ایک ارب ڈالر پاکستان بھجوا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب کی وزارت خزانہ کی جانب سے مزید ایک ارب ڈالرز کے فنڈ موصول ہوچکے ہیں، یہ رقم سعودی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کی دوسری قسط ہے، سعودی عرب سے 15 اپریل کو 2 ارب ڈالر پہلے ہی موصول ہو چکے ہیں، اس کے ساتھ ہی سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو یقین دہانی کروائی گئی 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی منتقلی مکمل ہوگئی