اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہ ے کہ کشمیری شہدا، حریت رہنمائوں ، اسیران اور مظلوم خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بھارتی ظلم کے سامنے سر نہیں جھکایا، مسئلہ کشمیر کا حل صرف اور صرف کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت ہر عالمی فورم پر پوری قوت سے جاری رکھے گا، ہم عہد دہراتے ہیں کہ ظلم کے خلاف یہ جدوجہد پاکستان کے دل کی دھڑکن ہے، کشمیر بنے گا پاکستان۔