نیویارک(آئی این پی )اقوام متحدہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے جموں و کشمیر کے حوالے سے عالمی ادارے کا موقف تبدیل نہیں ہوا اور تنازع کا حتمی حل اقوام متحدہ کے منشور، سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں، شملہ معاہدے اور انسانی حقوق کے مکمل احترام کے مطابق پرامن ذرائع سے نکالا جانا چاہیے۔ان خیالات کااظہار اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے نیویارک میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کیا ۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال اور 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدام کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ کشمیر کے بارے میں ہمارا موقف تبدیل نہیں ہوا۔ کسی ملک کی جانب سے یکطرفہ طور پر اقدامات سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور قراردادیں متاثر نہیں ہوتیں