اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیر کا حل چاہتے ہیں : حافظ طاہر اشرفی

 بھارت سے مذاکرات کا راستہ کشمیر سے ہو کر نکلتا ہے ، پیاز ٹماٹر کے معاملے پر بات چیت کی  ضرورت نہیں 
لاہور (خصوصی رپورٹر)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا موقف وا ضح ہے ، ہم اہل فلسطین اور کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیر ایشو کا حل چاہتے ہیں ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر اور مسلہ فلسطین دونوں سلگتے ہوے ایشوز ہیں ۔ دنیا کی توجہ اس وقت مسئلہ فلسطین کی جانب تو ہے لیکن مسئلہ کشمیر پر وہ توجہ نہیں دی جا رہی انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی ا نسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا گھناونا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ کشمیر کے میدان قبرستان بن چکے ہیں وہاں نہ انٹرنیٹ نہ میڈیا کی رسائی ہے نہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو وہاں جانے دیا جار ہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی خواہش ہے کہ کسی طرح سے کشمیر میں ہندو اور دیگر قوموں کو آباد کرکے مسلم اکثریت کا خاتمہ کیا جا ئے ۔ انہوں نے کہا پانچ فروری کو یوم یکجہتی کے موقع پر دنیا بھر سے کشمیریوں سے اپیل ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے فعال کردار ادا کریں