پاکستان اور دیگر ممالک میں دہشتگردی کی سرپرستی کرتا ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے، سندھ طاس معاہدہ غیر قانونی معطل کرنے کی کوشش کر رہا ہے
پاکستان نے فوجی اہداف کو نشانہ بنا کر موثر جواب دیا ،بھارت حقیقت کا سامنا کرے، الزام تراشی سے باز رہے، اقوام متحدہ میں عثمان جدون کا بھارتی الزامات پر جواب
نیویارک(آئی این پی ) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عثمان جدون نے کہا ہے کہ بھارت جموں و کشمیر پر غیر قانونی قابض ہے، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں بھارتی الزامات پر جواب د یتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت پاکستان اور دیگر ممالک میں دہشتگردی کی سرپرستی کرتا ہے، بھارت اقلیتوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے۔ عثمان جدون کا کہنا تھا کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ غیر قانونی طور پر معطل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت نے 7سے 10مئی کے دوران پاکستان پر کھلی جارحیت کی، پاکستان نے فوجی اہداف کو نشانہ بنا کر موثر جواب دیا، 6بھارتی طیارے تباہ کئے، بھارتی کارروائیوں کا خاتمہ پاکستان کے مضبوط موقف اور امریکی کردار سے ممکن ہوا، بھارت حقیقت کا سامنا کرے، الزام تراشی سے باز رہے۔