بلوچستان میں آپریشن شعبان، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 83 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں آپریشن شعبان، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 83 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ آپریشن شعبان بلوچستان میں کامیابی سے جاری ہے، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مزید 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تازہ کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد آپریشن شعبان کے دوران مارے جانے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 83 تک پہنچ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک مجموعی طور پر 121 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کے لیے دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔سیکیورٹی ذرائع نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن شعبان جاری رہے گا اور ملک دشمن عناصر کو کسی صورت دوبارہ منظم ہونے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی مشترکہ کارروائیوں کا مقصد بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا اور دہشت گردی کے نیٹ ورک کا خاتمہ کرنا ہے۔