بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ردالفتنۃ جاری؛ 2 دہشت گرد جہنم واصل

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ردالفتنۃ جاری؛ 2 دہشت گرد جہنم واصل

بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ردالفتنۃ جاری ہے، جس میں اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، بلوچستان کے علاقے واشک پلانتک میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ یہ دہشت گرد ماشکیل پولیس اسٹیشن اور کسٹم ہاؤس پر حملوں میں ملوث تھے۔کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی گاڑی کو بھی تباہ کیا گیا، جس سے ان کے پاس موجود بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ برآمد ہونے والا اسلحہ اور گولہ بارود دہشت گردوں کے دہشت گردانہ کارروائیوں، خصوصاً نہتے بلوچ عوام کی ٹارگٹ کلنگ، اور دیگر دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ 
سیکیورٹی حکام کے مطابق، یہ کارروائیاں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔ بلوچستان سے فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے تاکہ علاقہ میں امن و امان قائم کیا جا سکے اور عوام کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔ علاقائی اور قومی سلامتی کے اداروں کی طرف سے آپریشنز میں تیزی لائی جا رہی ہے تاکہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کیا جا سکے اور دہشت گردی کے ناسور پر قابو پایا جا سکے۔