سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کے دوران چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے وابستہ تھے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں چار خوارج مارے گئے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق مارے گئے دہشت گرد علاقے میں متعدد تخریبی اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے واضح کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے آپریشنز جاری رہیں گے اور ریاست دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔