حکومت نے طیاروں کے ایندھن (جیٹ فیول) اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، جس کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 9 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 355 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔ اس سے قبل جیٹ فیول 346 روپے 47 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہورہا تھا۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 329 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اس سے قبل مٹی کا تیل 321 روپے 86 پیسے فی لیٹر تھا۔حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے فوری طور پر کردیا گیا ہے۔