لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ہسپتالوں میں مریضوں کے بہترین علاج معالجہ کیلئے کوشاں۔پنجاب کے مختلف ٹرشری کیئر ہسپتالوں میں اسسٹنٹ پروفیسر اینڈوکرونولوجی، اسسٹنٹ پروفیسر فارنزک میڈیسن، اسسٹنٹ پروفیسر پتھالوجی ہسٹو پتھالوجی، سینئر رجسٹرار اینستھیزیا، سینئر رجسٹرار پیڈریاٹرک اینڈوکرونولوجی، سینئر رجسٹرار پلمونولوجی، سینئر رجسٹرار نیورولجی، سینئر رجسٹرار سائیکیٹری اور سینئر رجسٹرار پیڈریاٹرک سرجری تعینات کر دیئے گئے۔ مجموعی طور پر مختلف سپیشلٹیز میں 5 اسسٹنٹ پروفیسرز جبکہ 31 سینئر رجسٹرارز تعینات کئے گئے ہیں۔