لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے 4افسروں کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں کر دی گئیں، آئی جی پنجاب عبدالکریم نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،نوٹیفکیشن کے مطابق واحد بخش کو اے ایس پی بھلوال، سرگودھا تعینات کر دیا گیا، عبدالغفار کو اے ایس پی کوٹ مومن تعینات کیا گیا ہے، ڈی ایس پی کوٹ مومن ناصر محمود کو آئی جی آ فس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ڈی ایس پی بھلوال شاہد عنایت کو بھی آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔