لاہور(خصوصی رپورٹ)ایجوکیشن اتھارٹیز میں ٹیسٹ کی بنیاد پر انتظامی افسروں کی تعیناتی کے لئے انٹرویوز کئیجائیں گے جس کیلئے محکمہ نے خصوصی کمیٹی بنا دی۔8 نومبر کو سکریننگ ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے امیدواروں کے انٹرویو زکیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالدنذیر و ٹو نے کمیٹی کو 18 نومبر تک امیدواروں کے انٹرویوز کا رزلٹ جمع کر انے کی ہدایت کردی۔ ایڈیشنل سیکرٹری سکولز شاہد محبوب کمیٹی کے کنو ینر، امتیاز شاہد،علی عبداللہ، انعم فریحہ،ارشد علی اور رضا افتخارممبران ہونگے۔انٹرویو پاس کرنے والے امیدواروں کو ڈسٹرکٹ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ا?فیسر تعینات کیا جائے گا۔