ہسپتالوں کے لیے نیا پائیدار انتظامی نظام ، عوام کو بہتر طبی سہولیات ملیں گی، مصطفیٰ کمال

وزارت صحت، خزانہ اور ماہرین کی مشاورت سے تیار کردہ ماڈل پر معاہدہ طے پا گیا: وفاقی وزیر صحت
اسلام آباد (آن لائن)  وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکومت نے اسلام آباد کے وفاقی اسپتالوں کے مؤثر، شفاف اور طویل المدتی انتظام کے لیے ایک پائیدار نظام تشکیل دے دیا ہے، جس کے تحت متعلقہ معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔  نئے انتظامی ماڈل کے نفاذ سے وفاقی اسپتال پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں کام کریں گے اور عوام کو معیاری طبی سہولیات مستقل بنیادوں پر فراہم کی جا سکیں گی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو اور تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ اس نظام کی تشکیل سے قبل وزارت خزانہ، وزارت صحت، متعلقہ حکام اور طبی ماہرین نے تمام مالی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور مختلف پہلوؤں کا تجزیہ کرنے کے بعد اس ماڈل کو حتمی شکل دی گئی۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج اس حوالے سے باضابطہ معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں