تھہ شیخم(خصوصی رپورٹ) تھہ شیخم کے نواح جبومیل میں شہری کی موٹرسائیکل چوری، بونگہ گنڈا سنگھ والا ضلع قصور کے رہائشی سہیل احمدنے پولیس تھانہ تھہ شیخم کو بتایا کہ وہ جبومیل میں اپنے رشتہ دار کے گھر گیا اور اپنی موٹرسائیکل راستے میں کھڑی کردی۔ کچھ دیر بعد واپس آیا تو موٹرسائیکل غائب تھی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔