قصور(خصوصی رپورٹ)قصور کیعلاقہ تھہ شیخم کے نواحی علاقہ حویلی پھاڑیانوالی سے نامعلوم شخص کی لاش بر آمد ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد شناخت اور پوسٹمارٹم کے لیے بلھے شاہ ہسپتال قصور منتقل کردیاگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت اور موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔