بورے والا ( خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی روڈ پر نوسر باز نے ڈلیوری بوائے کو چکمہ دے کر موبائل فون ، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔ نوسر باز متاثرہ شہری کو اپنی کرامات کا جھانسہ دے کر فرار ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق چیچہ وطنی روڈ پر نوسر باز نے پارسل ڈلیوری کر نے والے نوجوان کو لوٹ لیا وسیم اکرم سکنہ تاج پارک چیچہ وطنی روڈ پر واقع ایک ٹائون میں پارسل دینے پہنچا تو ٹائون کے باہر موجود ایک نوسر باز نے اسے اپنی کرامات کا جھانسہ دے کر اس سے ہزاروں روپے نقدی ، قیمتی موبائل فون اور سامان لوٹ لیا اور فرا رہو گیا ۔