ساہیوال(خصوصی رپورٹ)چور گھرکا صفایا کر گئے ? مقامی صحافی مہرمحمدعباس کی سالی عاصمہ رمضان ایڈووکیٹ جو محلہ فرید گنج کی رہائشی ہے رات اپنے گھرکو تالے لگا کر اپنی بہن کے گھرگئی ہوئی تھی اوراگلی روز صبح جب واپس اپنے گھرپہنچی تو گھرکے مین گیٹ کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اورنامعلوم چور گھر کی الماری کے تالے توڑ کرنقدی 60ہزار روپے اور 4لاکھ 50ہزار روپے کے 5سیونگ سرٹیفکیٹس چراکرلے گئے۔ تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔