کار کی ٹکر سے پیدل سڑک کراس کرنے والا ہلاک

لاہور (کرائم رپورٹر) کڑول گھاٹی رنگ روڈ کے قریب پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتار کار اور پیدل مسافر کے درمیان پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق کار نے سڑک عبور کرنے والے شخص کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو 1122 کے عملے نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کی، تاہم 62 سالہ عبدالرحمٰن ولد عبداللہ خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی لاش ضروری کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔