لاہور: بس سڑک پر کھڑے خراب لوڈر سے ٹکر اگئی ،2افراد جاں بحق ،6 زخمی

 بس لاہور سے ملتان جا رہی تھی،ساندہ رنگ روڈ پر تیزرفتاری کے باعث حادثے کاشکار ہوگئی
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور کے علاقہ ساندہ رنگ روڈ پر تیز رفتار مسافر بس سڑک پر کھڑے خراب لوڈر مزدے سے ٹکر اگئی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہو گئے ۔بتایاگیا ہے کہ ساندہ رنگ روڈ پر ڈرائیور نے لوڈ مزدا خراب ہونے پر سڑک کنارے کھڑا کر رکھا تھاکہ تیز رفتار مسافر بس نے اسے ٹکرا مار دی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 6زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا ۔ جاں بحق ہونے والوں میںایک کی شناخت غلام حسین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق مسافر بس لاہور سے ملتان جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔