کار سڑک کنارے لگے جنگلے سے ٹکرا گئی،خاتون جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر)نصیر آباد سی بی ڈی روڈ پر فلائی اوور کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے لگے جنگلے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دیگر خواتین زخمی ہو گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔حادثے میں زخمی ہونے والی خواتین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد لاہور جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیاپولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 23 سالہ مونا کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی خواتین میں آمنہ، فاطمہ، سمبل، علیشہ اور مناہل شامل ہیں۔زخمیوں کے چہرے اور جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئی ہیں اور ہسپتال میں ان کا علاج جاری ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کی ہدایت پر نصیر آباد پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات اور محرکات کا تعین کیا جا رہا ہے۔