مصطفی آباد (خصوصی رپورٹ)مصطفیٰ آباد میں سڑک پار کرتی 40 سالہ خاتون تیز رفتار کار کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئی۔محلہ امیر کالونی کی رہائشی ارم بی بی روہی نالہ کے قریب سڑک عبور کرتے قصور سے آنے والی تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوئی ،اسیریسکیو ٹیم بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور لے کر گئی ،جہاں کچھ دیر بعد خاتون دم توڑ گئی۔