چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ غازی آباد کی حدود میں دو ڈاکو بیوپاری سے لاکھوں روپے نقدی چھین کر فرار،ذرائع کے مطابق چک نمبر 171 نو ایل کے قریب بیوپاری آصف ضیاء موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہا تھا تو چک کے موڑ پر دو ڈاکو ئوں نے گن پوائنٹ پر اسے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر دو لاکھ روپے نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ غازی آباد نے آصف ضیاء کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔