غازی آباد ،چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)تھانہ غازی آباد کی حدود چک نمبر 164 اے نائن ایل کے علاقے اڈہ 9 ایل پر حامد نواز چیمہ اپنے رقبہ پر موجود تھا کہ اسی اثناء دو ڈاکو موٹرسائیکل پر آئے اور اسلحہ کے زور پر 35000 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ 15 پر کال کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔