بیوپاری کے گھر لاکھوں کا ڈاکا

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ صدر کی حدود میں درجن سے زائد ڈاکو ئوں نیبیوپاری کے گھر سے 5 موبائل فون، 2 لاکھ نقدی، شناختی کارڈ و ڈرائیورنگ لائسنس لوٹ لیا۔110 سیون آر میں رات کی تاریکی میں ڈاکو آئے، دو پہرے داروں کو پکڑ کر مکئی کی فصل میں رسیوں سے باندھا اور ان سے سٹی چھین کر خود بجاتے رہے ،رجب بیوپاری کے گھر میں داخل ہوکر واردات کر دی۔ ڈاکو گھر میں ایک جوان بچے پر تشدد کرتے ہوئے ساتھ لے گئے اور کچھ فاصلے پر مکئی کی فصل میں رسیوں سے باندھ دیا۔