ڈاکو بیوپاری کے ہاتھ پا ئوں باندھ کرساڑھے آٹھ لاکھ لے گئے

ظفروال (خصوصی رپورٹ)ڈاکو بیوپاری کے ہاتھ پا ئوں باندھ کرساڑھے آٹھ لاکھ روپے لے گئے۔ نواحی گا ئوں جرپال بڑاپنڈ میں گزشتہ رات چار ڈاکو رات کوسجاد بیوپاری کے گھر گھس آئے اسلحے کے زور پر اسکے ہاتھ پا ئوں باندھ کر نقدی لے اْڑے۔سجاد کے مطابق کیش تعمیراتی سامان کے لیے رکھا تھا۔واردات سیاہل علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس تھانہ لیسر کلاں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔