تھانہ شاہبور کے علاقہ میں پل نہر فورایل پر فیاض ،زاہد،فخراور مسعود کو لوٹ لیا
ملگدا چوک (خصوصی رپورٹ)تھانہ شاہبور کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے تین وارداتوں میں راہگیروں سے لاکھوں روپے اور موبائل فون چھین لیے۔ملگدا چوک کے رہائشی صحافی فیاض پٹھان اور اسکا ساتھی زاہد موٹر سائیکل پر 37فورایل سے واپس آرہے تھے جب وہ پل نہر فورایل پر 3 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور 52 ہزار اور موبائل فون لوٹ لیے۔ نوناری موبائل شاپ کا مالک فخر کار پر ملگدا چوک آرہا تھا کہ 37 فورایل نورنگ آباد پل نہر فورایل پر ڈاکوؤں نے روک کرہزاروں روپے کاغذات اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا۔ نواحی گاؤں 38 فورایل کا رہائشی مسعود فرید اوکاڑہ جا رہاتھا کہ 33 فورایل نہر کے ساتھ دن دیہاڑے مسلح ڈاکوؤں نے روک کر نقدی اور موبائل چھین لیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ شاہبور کے علاقے میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ علاقہ کے سیاسی و سماجی راہنماؤں نے ڈی پی اور راشد ہدایت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے کہا ہے کہ وارداتوں کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔