ڈاکو شہریوں سے موٹرسائیکل،لاکھوں نقدی، فونز چھین کر فرار

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)ڈاکو گن پوائنٹ پرشہریوں سے موٹرسائیکل،لاکھوں نقدی، فونز چھین کر فرارہوگئے۔ نواحی گا ئوں 38 چودہ ایل کے قریب محمد رمضان زمیندار اور اس کے دوست موٹر سائیکلوں پر نماز جنازہ پڑھنے کے بعد واپس جارہے تھے راستے میں ڈاکو ئوں نے زمیندار، یونس، فیصل خان محمد فاروق، فیصل عباس سے ایک لاکھ 11 ہزار روپے کی نقدی لوٹی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ چک نمبر 44 بارہ ایل کے قریب دکاندار محمد عثمان سے موٹر سائیکل،موبائل فون، نقدی 58 ہزار روپے، چھینی جبکہ چک نمبر 110 سات آر کے قریب آ دتہ اور اس کے دوست محمد سجاد سے دو مو بائل فون اور ایک لاکھ 60 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔