اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) تھانہ راوی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان اسد، عثمان اور منیر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 600 گرام چرس، 40 گرام آئس اور 25 لیٹر شراب بر آمد ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ڈرگ فری پنجاب مہم کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔