شیر گڑھ (خصوصی رپورٹ) تھانہ شیرگڑھ پولیس نے 3منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے قبضے سے3 کلو سے زائد چرس ،25لٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔ملزم عبدالغفور عرف رانا ہانس سے 2کلو چرس، مدثر شیخ سے 14سو گرام چرس، جبکہ ملزم مبوکلیا سے 25لٹر دیسی شراب برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔