دیپالپور(خصوصی رپورٹ) تھانہ سٹی دیپالپور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں رضوان، اشرف اور امین شامل ہیں جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور شراب برآمد کی گئی۔ رضوان سے ڈیڑھ کلوسے زائد چرس، اشرف سے 26 لیٹر جبکہ امین سے 20 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ پولیس نے تینوں ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔