3منشیات فروش گرفتار،5کلو چرس بر آمد

قصور(خصوصی رپورٹ) ڈی ایس پی صدر سرکل محمدافضل ڈوگر کی ہدایت پر تھانہ راجہ جنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئیتین منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے 5 کلو گرام چرس بر آمد کرلی،پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ ڈی ایس پی صدر سرکل محمدافضل ڈوگر نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔