لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور میں ریس کورس پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے والے 2 جعلی ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق ملزمان پارک میں خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے خواتین کو ہراساں کر رہے تھے، خواتین کی شکایت پر ڈولفن فرینڈلی یونٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو موقع سے گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے سٹیتھوسکوپ اور دیگر طبی آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔گرفتار ملزمان کی شناخت مہتاب اور علی رضا کے نام سے ہوئی جنہیں قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ریس کورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔