ایران میں خواتین کو ہراساں کرنیوالے مجرم کو سزائے موت

 تہران(آئی  این پی )ایران میں خواتین کو ہراساں کرنے اور ان پر حملے کرنے والے شخص کو سزائے موت دے دی گئی۔ غیر ملکی خبررساں  ادارے  کے مطابق دارالحکومت تہران میں 59 خواتین کو نوک دار آلے سے زخمی کرنے والے راستگوئی کندلاج کو زمین پر فساد پھیلانے کے جرم میں سزائے موت دی گئی۔