ڈولفن :خواتین و بچوں کو ہراساں کرنیوالے 8 اوباش گرفتار

لا ہو ر( کر ائم رپو رٹر) شہر کے فیملی پارکس میں ڈولفن فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ عوام کی خدمت کیلئے پیش پیش ہیں۔ڈولفن فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ/ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے کہا خواتین و بچوں کو ہراساں و آوازیں کسنے والے 8 اوباش ملزم گرفتار کئے گئے ۔ایف پی یو ٹیم نے پبلک پارکس میں غیر اخلاقی حرکات کرنے والا 1 ملزم گرفتار کیا گیا۔ڈولفن ایف پی یو ٹیموں نے 8 گمشدہ موبائل، پرس و دیگر قیمتی اشیا مالکان کے حوالے کیں۔ یونٹ نے مجموعی طور پر 35 گمشدہ بچوں و بچیوں کو والدین کے حوالے کیا۔لاہور کی مختلف پارکس میں بچے رش کی وجہ سے اپنی فیملیز سے علیحدہ ہوگئے تھے۔