لاہور(کرائم رپورٹر)نواب ٹا ئون پولیس نے16 سالہ طالبہ کو مبینہ طور پر ہراساں اور دھمکانے والے دو نامزد ملزمان گرفتار کر لیے۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق نواب ٹا ئون پولیس نے 16 سالہ طالبہ کو ہراساں کرنے ہرمتاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے نامزد ملزمان حشمت عرف سنی اور رباب علی کو گرفتار کرلیا،ملزمان پر طالبہ کو اکیڈمی آتے جاتے ہراساں کرنے، تیزاب پھینکنے کی دھمکی دینے اور 30 لاکھ روپے نقدی و طلائی زیورات ہتھیانے کا بھی الزام ہے۔ پولیس کا کہنا ہیگرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے ۔