تلور کے شکار کیلئے 2 ماہ کی عارضی اجازت

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت نے رواں موسم سرما میں تلور (ہوبارا بسٹرڈ) کے محدود شکار کی اجازت دینے کے لیے اس پر عائد سال بھر کی قانونی پابندی عارضی طور پر دو ماہ کے لیے ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔منظوری کابینہ کی قانون سازی اور نجکاری سے متعلق قائمہ کمیٹی کے 42ویں اجلاس میں دی گئی، جس کی صدارت صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کی۔محکمہ جنگلی حیات و پارکس پنجاب نے تلور کو سال بھر تحفظ فراہم کرنے والے تھرڈ شیڈول سے عارضی طور پر نکال کر شکار کی اجازت والے فرسٹ شیڈول میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی تھی، جسے کمیٹی نے منظور کرلیا۔