عالمی منڈی پر دبائو‘ امریکہ نے روسی تیل فروخت کرنے کی عارضی اجازت دیدی

 ایران کی 22 کلومیٹر طویل اسٹریٹجک بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کی بندش نے دنیا بھر کی تیل سپلائی کو خطرے میں ڈال دیا 
واشنگٹن (آئی این پی) امریکا نے تیل کی عالمی منڈی پر دبائو کم کرنے کیلئے روسی تیل کی فروخت کی عارضی اجازت دے دی۔خبرایجنسی کے مطابق امریکا نے سمندر میں موجود روسی تیل کی فروخت کی اجازت دے دی، یہ چھوٹ صرف 30دن کیلئے دی گئی ہے۔واضح رہے کہ مشرق وسطی میں ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی سے عالمی توانائی منڈی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ ایران کی جانب سے 22 کلومیٹر طویل اسٹریٹجک بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کی بندش نے دنیا بھر کی تیل سپلائی کو خطرے میں ڈال دیا ہے