لاہور(آئی این پی )محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبہ بھر میں دو ماہ کیلئے تیتر کے شکار کی اجازت دے دی۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر صوبہ میں سپورٹ ہنٹنگ کے فروغ اورہنٹنگ پریشرکم کرنے کیلئے قانونی شکاریوں کومنصفانہ مواقع کی فراہمی کے اقدامات کیلے ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض ملک کی زیر قیادت محکمہ نے تیتر کے موسم شکار کا اعلان کر دیا۔ڈی جی وائلڈ لائف کے مطابق تیتر کے شکار کی اجازت صرف دو ماہ یکم دسمبرتا 31جنوری 2025ہوگی، تیتر کا شکار مستند پرمٹ کیساتھ کھیلا جا سکتا ہے، تیتر کا شکار صرف اتوار کے دن ہوگا۔ شکار مستند اسلحہ لائسنس اور پرمٹ کیساتھ کھیلنے کی اجازت ہے۔