یرغمالیوں کی رہائی کے لئے عارضی جنگ بندی کا کوئی آپشن موجود ہے تو ہم اس کے لئے تیار ہوں گے: اسرائیلی وزیراعظم
غزہ ،تل ابیب (آئی این پی )اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ میں عارضی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کر دی جبکہ 100 امدادی ٹرکوں کو غزہ جانے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق اسرائیل پر غزہ میں تازہ کارروائیوں اور امدادی ناکہ بندی کے بعد عالمی دبا ئوبڑھتا جارہا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ وہ غزہ میں عارضی جنگ بندی کے لیے تیار ہیں۔نیتن یاہو نے کہا کہ اگر یرغمالیوں کی رہائی کے لیے عارضی جنگ بندی کا کوئی آپشن موجود ہے تو ہم اس کے لیے تیار ہوں گے۔تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اسرائیلی فوج کا ہدف موجودہ آپریشن کے اختتام تک پورے غزہ پر کنٹرول حاصل کرنا ہے۔