نئی دہلی (آ ئی این پی )بھارت کی ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئر انڈیا کو طویل فاصلے کے روٹس پر پائلٹس کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کے اوقات اور آرام کی مدت کو عارضی طور پر بڑھانے کی اجازت دے دی ہے تاکہ ایئر لائن کو پاکستان کی فضائی حدود پر عائد پابندی سے نمٹا جاسکے ۔ جاری میمو میں کہاگیا ہے کہ یہ استثنیٰ 30اپریل سے شروع ہونے والے تقریباً 2ہفتوں کے لیے ہے اور اس کا اطلاق ایئربس اور بوئنگ کے طویل فاصلے تک سفر کرنے والے جیٹ طیاروں پر ہوگا۔پائلٹس کو بھیجے گئے میمو کے مطابق 12گھنٹے تک کی پرواز کے لیے پائلٹ فلائٹ ڈیوٹی کی زیادہ سے زیادہ مدت 14گھنٹوں کے مقابلے میں اب 16گھنٹے ہے جبکہ 14گھنٹے سے زیادہ کی پروازوں کے لیے ڈیوٹی کی مدت 22گھنٹے کے بجائے 24گھنٹے ہو گئی ہے۔