کشیدگی کم‘جمہوری ماحول برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کئے جائیں:بیرسٹرگوہر

  غیر جمہوری اقدامات سے جمہوریت کو نقصان پہنچتا ہے ‘ معاشرے میں کشیدگی اور نفرت کو فروغ ملتا ہے
اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین پی ٹی آء بیرسٹر گوہر علی خان نے جے یو آئی  کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو سرگودھا میں کنونشن میں شرکت سے روکنے، ان کی مبینہ حراست کی کوشش اور ان کے بھائی سمیت کارکنوں اور ارکانِ پارلیمان کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔ بیرسٹر گوہر  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر  اپنے بیان میں کہا  یہ غیر جمہوری اقدامات ہیں، جن سے جمہوریت کو نقصان پہنچتا ہے جبکہ معاشرے میں کشیدگی اور نفرت کو فروغ ملتا ہے۔ ، جمعیت علمائے اسلام کے زیرِ حراست کارکنوں اور ارکانِ پارلیمان کو  فوری رہائی دی جائے۔ ملک میں کشیدگی کم کرنے اور جمہوری ماحول برقرار رکھنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔