جھنگ اور کمالیہ میں 20 ہزار ورکرز کے کیلئے 3 مرلے کے پلاٹ دینے کا منصوبہ تیار ، اپنی چھت، اپنا گھرسکیم کے تحت خصوصی قرضے دئیے جائیں گے
قدرتی وسائل کی حفاظت کے لئے پنجاب میں جنگلات میں آگ لگنے سے 20 منٹ پہلے مطلع کرنے والا جدید فائر الارمنگ سسٹم نصب کیا جائے گا
لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجابی زبان کو تعلیم، ثقافت اور عوامی زندگی میں مرکزی مقام دلانے کیلئے تاریخی اقدامات کا حکم دے دیا۔وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت وزرا اور سیکرٹریوں کا اجلاس ہوا جس میں ہر ادارے کی پرفارمنس پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ ایجوکیشن سے لے کر ماحولیات،جنگلات،وائلڈ لائف، فشریز، ٹورازم، آرکیالوجی، سپورٹس اور لیبر تک ہر شعبے کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ پنجاب کے محنت کشوں کے اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کے لئے جھنگ اور کمالیہ میں 20 ہزار ورکرز کے کیلئے 3 مرلے کے پلاٹ دینے کا منصوبہ تیار ہے، اپنی چھت، اپنا گھرسکیم کے تحت خصوصی قرضے دئیے جائیں گے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے پراجیکٹ کی جلد تکمیل کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی، پنجاب کے ہر راستے کو سرسبز بنانے کے لیے ریلوے ٹریک، سڑکوں اور نہروں کے کنارے شجرکاری کے اقدامات کی ہدایت کی۔مریم نواز نے کہا کہ قدرتی وسائل کی حفاظت کے لئے پنجاب میں جنگلات میں آگ لگنے سے 20 منٹ پہلے مطلع کرنے والا جدید فائر الارمنگ سسٹم نصب کیا جائے گا، پنجاب کے جنگلات کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے سپیشل سینسنگ سسٹم کے ذریعے غیر قانونی درخت کاٹنے کے واقعات کا فوری سدباب کیا جائے گا۔انہوں نے کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کیلئے ہر ماہ چیمپئن شپ ایونٹس کرانے کی ہدایت کی