جب ویٹ لینڈز تباہ ہوتے ہیں تو فطرت کی آواز دب جاتی ہے،: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا پیغام
کراچی(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آب گاہوں (ویٹ لینڈز) کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں ویٹ لینڈز کو ماحول، غذائی تحفظ اور موسمیاتی استحکام کی شہ رگ قرار دیتے ہوئے ان کے تحفظ کے لیے فوری اجتماعی اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب ویٹ لینڈز تباہ ہوتے ہیں تو فطرت کی آواز دب جاتی ہے اور ان کی بربادی کی سب سے بھاری قیمت ہمیشہ غریب اور کمزور طبقات کو چکانا پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، اس لیے پاکستان اپنے ویٹ لینڈز بشمول دریاں، جھیلوں، مینگرووز اور نازک ڈیلٹائی سسٹم کو نظرانداز کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا