جمہوری ادارے شکل برقرار رکھنے میں کامیاب

 ہائبرڈ طرز حکمرانی کے ماڈل کو کسی قسم کے رکاوٹ کی بجائے استحکام حاصل رہا:پلڈاٹ
اسلام آباد(نیٹ نیوز)پاکستان ادارہ برائے قانون سازی ترقی و شفافیت (پلڈاٹ) نے پاکستان میں جمہوریت کے معیار پر 2025ء￿  کی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ میں پلڈاٹ نے کہا ہے کہ سال 2025ء میں جمہوری ادارے ظاہری طور پر اپنی شکل برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 2025ء￿  میں ہائبرڈ طرز حکمرانی کے ماڈل کو کسی قسم کے رکاوٹ کی بجائے استحکام حاصل رہا، 27ویں آئینی ترمیم کو محدود بحث اور اتفاق رائے سے منظور کیا گیا۔پلڈاٹ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ دونوں ایوانوں میں قائد حزب اختلاف کے خالی عہدوں سے پارلیمانی نمائندگی اور  نگرانی بھی کمزور پڑ گئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ عدلیہ نے 2025ء  کے دوران اہم ڈھانچہ جاتی تبدیلیوں کا تجربہ کیا، آئینی ترمیم نے ایک نئی وفاقی آئینی عدالت کی تشکیل دی